عمران خان کا کردار پاکستان دشمنی، عدالتوں میں پیش ہونے کی مثال نہیں ملتی، سعید غنی

March 20, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پچھلے ایک ہفتہ سے جو واقعات ہورہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں عمران خان اپنے کارکنوں کو عدلیہ، پولیس اور اداروں کے خلاف اکسا ر ہے ہیں اس کی مثال اس ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی عدالتوں کی جانب سے اگر عمران خان کو اسی طرح کی دہشتگردی کی چھوٹ دی جاتی رہی تو وہ وہی کر ینگے جو اس وقت کر ر ہے ہیں ان کا کردار پاکستان دشمنی پر مبنی ہے،منتخب صدر پاکستان کا صدر ہے، پی ٹی آئی کا نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔