ایٹمی اثاثوں پر سوال کرنے کا حق کسی کو نہیں، شاہ محمود قریشی

March 20, 2023

اسلام آباد/لاہور (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایٹمی اثاثوں کے بارے میں سوال کرنے کا حق کسی کو بھی نہیں، ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں ایٹمی پروگرام پر بیان کیوں دیا؟ کیا ان کو جوہری معاملات پر بیان دینا چاہیے؟اس بیان نے ملک میں ایک بحران کو جنم دیا،اس بیان پر وزارتِ خارجہ کی ترجمان کو اپنی پریس بریفنگ میں وضاحت دینی پڑی، حکومتیں آتی رہی ہیں اور جاتی رہی ہیں، ہم نے اپنی بقا اور دفاع کیلئے اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی ہے،عمران خان کبھی بھی پاکستان کے ان اثاثوں کو کمزور ہونے نہیں دینگے اور پاکستانی عوام بھی اس کی اجازت نہیں دیگی،سیاست میں بات چیت ہوتی ہے جسکے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں ۔