• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائیگی‘ پیپلز پارٹی

کوئٹہ(پ ر)عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی اورکسی کو عوام کے فنڈز کی بندربانٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حب کے عوام کے لئے فنڈز کی بندر بانٹ کی تیاری کی جارہی ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے حصول کے لئے حب کے عوام کے ساتھ ہیں ، کسی کو عوام کے فنڈز کی بندربانٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے کسی بھی اقدام کو روکنے کے لئے ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے فنڈز میں خورد برد کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام کی طاقت سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اورہمارے خلاف بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے پراتر آئے ہیں جسے عوام یکسر مسترد کر چکے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی حب و لسبیلہ میں اپنی جڑیں پکڑ چکی ہے اور آئندہ الیکشن میں حب و لسبیلہ سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی سیٹیں جیت کر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات اور ٹی ایم او عوام کے فنڈز عوام پر ہی خرچ کریں اور اگر فنڈز میں کسی قسم کی خورد برد یا بندربانٹ کی کوئی کوشش کی گئی تو قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ عوام کی طاقت سے بھرپور مزاحمت اور احتجاج کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید