کار کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے میں خاتون جاں بحق، بچہ شدید زخمی

March 20, 2023

کہوٹہ (نمائندہ جنگ) نڑھ سے کہوٹہ آتے ہوئے سوڑ سلامبڑ موڑ کے مقام پر کار کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔ کار میں سوار ایک ہی فیملی کے چار افراد تھے۔ جن میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوئے۔ جس کو ٹی ایچ کیوکہوٹہ سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہولی فیملی راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔ حادثہ میں خاتون زوجہ محمد صادق جاں بحق ہوگئی۔