ایکسائز آفس کے باہر کام سے پانچ ایجنٹوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

March 20, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے باہر کام کرنے والےپانچ ایجنٹوں کو پکڑکرپولیس کے حوالے کردیاگیا،تھانہ سول لائنزکو گل شیرخان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسرراولپنڈی نے بتایاکہ دفتر ایکسائز سول لائن راولپنڈی کے باہرریڈ کی گئی جہاں محمد شمعون ،سید علی رضا ، عثمان لیاقت ، شوکت علی، محمد رضوان،بطور ایجنٹ مافیا کے طور پر کام کررہے تھے ،محمد شمعون سے سات سمارٹ کارڈ،سید علی رضا سے ایک گاڑی کا سمارٹ کارڈ ، عثمان لیاقت سے شناختی کارڈ نمبر ،اور سفید کاغذات برآمد ہوئے شوکت علی اور محمد رضوان فوٹو کاپی کرنے کی آڑ میں ایجنٹ مافیا کا کام کررہے تھے ۔پولیس نے ملزموں کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔