نوجوان نے خودکشی کرلی

March 20, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ روات کے علاقہ میں رئیل سٹیٹ کاکام کرنے والے نوجوان نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی ، ایس ایچ اوروات طارق گوندل نے بتایاکہ 25سالہ جمال الدین کراچی کارہنے والاتھا جوکچھ عرصہ سے فیز7 راولپنڈی میں رئیل سٹیٹ کاکام کررہاتھا جس نے کراچی جانے کیلئے بکنگ بھی کرارکھی تھی ، وہ لین دینے معاملے پر ذہنی دباؤکاشکار تھا اس نے اتوار کواپنے دفترمیں خودکوپسٹل سے فائرمارکر زندگی کاخاتمہ کرلیا ۔