معمولی تلخ کلامی پر موٹرسائیکل سوار کو تشدد کرکے زخمی کر دیا گیا

March 20, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر موٹرسائیکل سوارکوتشدد کرکے زخمی کر دیا گیا، تھانہ دھمیال کو فیضان نے بتایاکہ میں گرجا روڈ 17 نمبر گلی کے پاس پہنچا تو عبدالرحمان دو لڑکوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر میرے موٹر سائیکل کے آگے لگا کر غلط کٹ کیا ، میں گرتے ہوئے بمشکل بچا ،میں گرجا روڈ گلی نمبر 21میں پہنچاتو عبدالرحمان نے اپنے والد کے پراپرٹی دفتر کے باہر میرا رستہ روک لیا ۔ اسی اثنا میں عبدالمجید ہمراہ اپنے بیٹے علی اورتین چار نامعلوم افراد اپنے دفتر سے باہر آگیا اور مجھے لاتوں مکوں سے مارنا شرو ع کر دیا، عبدالمجید نے آہنی راڈ میرے سر پر مار جو میں نے اپنے بائیں ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی تو میراہاتھ زخمی ہو گیا عبدالرحمان اور علی نے مجھے ڈنڈے مارے۔