جامعہ زکریا شعبہ معاشیات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

March 20, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )جامعہ زکریا شعبہ کامرس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف اختر نے کہا ہے کہ شعبہ کامرس میں تعلیمی معیار کسی بھی ترقی یافتہ ملکسے کم نہیں، یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان اور بیرون پاکستان اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سالانہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب سےسابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مسعود الحسن،پروفیسر ریحانہ کوثر،پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین و دیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیا، تقریب کے آخر میں پوزیشن لینے والے طلباوطالبات میں اسناد تقسیم کی گئی۔