میپکو آپریشن، 68 بجلی چور پکڑے، 35لاکھ 94 ہزار جرمانہ عائد

March 20, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر )میپکو کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے68صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ایک لاکھ69 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر35لاکھ94ہزار روپے جرمانہ عائد اور 5مقدمات درج کرائے گئے،ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق ملتان سرکل میں 21بجلی چوروں کو 1096800روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 2بجلی چوروں کو15000روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 7 صارفین کو348318 روپے جرمانہ عائداور ایک ایف آئی آر درج، رحیم یار خان سرکل میں 16 بجلی چوروں کو345000روپے جرمانہ عائد،خانیوال سرکل میں 22 صارفین کو1789034روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور چار بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔