رمضان پیکیج، 20 ہزار سے زائد مفت آٹے کے تھیلے تقسیم

March 20, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کی طرح ملتان مین بھی تاریخی رمضان پیکج کا اغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلے روز پوائنٹس پر 20 ہزار سے زائد مفت آٹے کے تھیلے فراہم کئے گئے۔ شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کیلئے ضلع بھر میں پوانٹس اور ڈسٹری بیوشن سنٹرز بنائے گئے ہیں تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔اپنے ایک بیان میں عمر جہانگیر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ شہریوں کو مفت آٹا دیا جارہا ہے۔کل بروز سوموار سے دیگر مرکزی پوائنٹس سے بھی سپلائی کا آغاز کیا جائے گا۔