تقریب پذیرائی و تقسیم انعامات

March 20, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق وائس چانسلر جامعہ زکریا و پروریکٹر این سی بی اے پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری اور صدر سول سوسائٹی فورم ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ نے کہا ہے کہ باصلاحیت اور مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے والے افراد ہمارے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور چیریٹی کمیشن پنجاب کے رجسٹرڈ سماجی ادارے شعور ترقیاتی تنظیم، سول سو سائٹی فورم، آواز فاؤنڈیشن، پاکستان ڈویلپمنٹ الائنس اور ایف ڈی او سائن وے کے اشتراک سے تقریب پذیرائی و تقسیم اعزازات و انعامات کے موقع پر کیا۔