سی ای او ہیلتھ کے اتوار کو مختلف مراکز صحت پر چھاپے

March 20, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی کے چھٹی کے روز بھی اچانک مختلف مراکز صحت پر چھاپے، سہولیات کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے گذشتہ روز ٹاؤن ہسپتال بی بلاک نیو ملتان میں دورہ کیا تو وہاں تمام سٹاف اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر تھا، انہوں نے ڈسپنسر کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی ادویات پر ہسپتال کی مہر لگائی جائے،ہسپتال انچارج کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے اندر لگے پرائیویٹ میڈیکل سٹور کے پبلسٹی بورڈ کو فوری ہٹوائیں، بعد ازاں انہوں نے بنیادی مرکز صحت جھوک لشکر پور کا دورہ کیا جہاں تمام سٹاف موجود تھا، تا ہم مرکز صحت کے لان میں صفائی کے معاملات ناقص تھے جس پر ویمن میڈیکل آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ مرکز صحت کے گراسی لان کی مینٹی نینساور عمارت پر رنگ کروانے کے لئے ہیلتھ کونسل کے فنڈز سے رقم کا استعمال کریں اور مرکز صحت کے مرکزی دروازے کے سامنے سے کھڑے پانی کی نکاسی کروائیں۔