فلوریڈا میں فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد ہلاک

March 21, 2023

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلانڈو میں فائرنگ سے 9 سالہ بچی، اس کی ماں اور ایک اخباری رپورٹر ہلاک ہوگیا۔ فلوریڈا پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے 19 سالہ حملہ آور کیتھ میلوین موسس کو حراست میں لے لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مقامی ٹی وی کے 2 صحافیوں کو ایک واقعے کی کوریج کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست حملہ آور سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے،تاہم فوری طور پر حملے کے محرکات جاننے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔