کمیونٹی کی پاکستان سے محبت قابل تحسین ہے، مسز سعدیہ

March 21, 2023

اوسلو(ناصراکبر)اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام یوم پاکستان کےحوالے تقریب کا اہتمامُ کیا گیا۔تقریب کی مہمانان خصوصی سفیر پاکستان مسز سعدیہ الطاف قاضی تھی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے مفتی طارق عثمان اور نعت رسول مقبولؐمخلص رحمان نے پڑھی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ خرم اقبال نے سر انجام دئیے۔ تقریب میں بچوں نے قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پیش کیے۔تقریب سے سفیر پاکستان مسز سعدیہ الطاف قاضی سائنسدان ڈاکٹر نورین اختر سٹی کونسلرڈاکٹر عثمان مشتاق نوجوان مصنفہ اور سیاستدان ارینہ عامر اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری نظر خان اور جزل سیکرٹری ڈاکٹر راجہ خرم اقبال اور دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پرسفیر پاکستان مسز سعدیہ الطاف قاضی نے ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت اور ان کی محنت کے جذبے کو سراہا اور یوم پاکستان کےحوالے سے تقریب کا اہتمام کرنے پراسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں اسلامی ادبی انجمن نے اپنا موقف پیش کیااور شرکاء کو اپنے اہم کام سے آگاہ کیاتقریب کے اختتام میں بچوں کو قومی ترانہ اور ملی نغمے پڑھنے پر میڈل دیے گئےتقریب میںُ چوہدری نذیربشیر، نائب صدر راجہ یاسر فیاض سیکریٹری مرزا محمد فیصل، انفارمیشن سیکرٹری راجہ ذوالقرنین علی، آئی ٹی سیکرٹری ملک بلال ظفر، فنانس سیکرٹری راجہ محمد عرشمان دھنیالاور دیگر شریک تھے آخر میں اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی کے صدر چوہدری نظر خان اور جزل سیکرٹری ڈاکٹر راجہ خرم اقبال نے تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں اورشرکا کا شکریہ ادا کیا ۔