نوجوان کی چاقو کے وار سے ہلاکت کے بعد تحقیقات شروع

March 21, 2023

لندن ( پی اے ) لیڈز کی ایک ہاؤس پارٹی میں نوجوان کی چاقوکے وار سے ہلاکت کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی۔ پارٹی میں ہنگامہ آرائی کے بعد ایک 17 سالہ لڑکے کو چاقو کے وار سے ہلاک کرنے کی اطلاع ملی تھی۔ ویسٹ یارکشائر پولیس کوجی ایم ٹی 02:48 بجے 0سیلسبری گرو، آرملے، لیڈز کے ایک گھر پر طلب کیا گیا تھا۔ فورس نے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لیڈز سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بعد میں دم توڑ گیا۔ سراغ رساں انسپکٹر ایلن ویکس نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ جس پتے پر حملہ کیا گیا تھا وہاں بڑی تعداد میں لوگ پارٹی میں شریک تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر اس شخص سے بات کرنے کے خواہشمند ہیں جو وہاں موجود تھا اور جس نے اس واقعے کا کوئی بھی منظر دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اچانک اور پرتشدد حالات میں ایک نوجوان کی جان کا ضیاع ایک مکمل سانحہ ہے اور ہم ذمہ داروں کی شناخت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ فورس نے کہا کہ جس پتے پر یہ واقعہ پیش آیا تھا اس کے ارد گرد ایک گھیرا برقرار ہے۔ فورس کے ترجمان نے مزید کہا کہ جلد علاقے میں پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے گا۔