اسپین میں سرنگوں سے چوڑی ٹرینیں تیار

March 21, 2023

میڈرڈ(نیوز ڈیسک) اسپین میں انجینئر وں نے غلطی سے سرنگوں سے چوڑی ٹرینیں تیار کرلیں۔ ٹرینوں کو جدید بنانے کے چکر میں ماہرین سرنگوں کی پیمایش کرنا ہی بھول گئے۔ تنگ سرنگوں کے لیے چوڑی ٹرینیں ڈیزائن کرنے پر اسپین کی سرکاری ٹرین کمپنی رینفے کے سربراہ ایسائیس ٹابواس اور وزیر برائے ٹرانسپورٹ ازابیل پاردو اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔ 25کروڑ 80لاکھ یورو کی لاگت سے تیار کی جانے والی ریل گاڑیوں کے ڈیزائن میں نقص کے باعث یہ منصوبہ 2سال تاخیر کا شکار ہوجائے گا۔