تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون اور بیٹی جاں بحق

March 21, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں ماں اور بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے علاقے ناردرن بائی پاس نزد گلبائی کانٹے کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار25 سالہ امینہ بی بی زوجہ گل محمد اور بیٹی 3بسما خاتون اور کمسن بچی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس نے لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرا ر ہوگیا ،کورنگی کراسنگ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 25 سالہ نامعلوم نوجوان جاں بحق ہوگیا ، لاش جناح اسپتال لائی گئی،علاوہ ازیں کینٹ اسٹیشن تھانے کی حدود میں ٹرین کی زد میں آ کر نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا، ریلوے پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی عمر 35 سال ہے،سرجانی ٹاؤن سیکٹر 36 کے قریب واقع گھر کی چھت سے گر کر ایک برس کا سجاول جاں بحق ہو گیا ،بوٹ بیسن تھانے کی حدود ٹریفک سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر 45سالہ شاہ میر عباسی ولد کریم بخش زخمی ہو گیا ۔