• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی کی ’ایش پلاسٹک‘ ٹیکنالوجی دفاعی صنعت کی توجہ کا مرکز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی مقامی طور پر تیار ماحول دوست ٹیکنالوجی ’’ایش پلاسٹک‘‘ نے دفاعی صنعت کی توجہ حاصل کرلی، داؤد سنز آرمری کے مالک نورالدین داؤد نے ٹیکنالوجی کے پہلے ممکنہ خریدار کی حیثیت سے داؤد یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ایش پلاسٹک ایک جدید مرکب مواد ہے جو کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی راکھ (Bottom Ash) اور ضائع شدہ پلاسٹک سے تیار کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا مقصد صنعتی فضلے کو کارآمد، پائیدار، ہلکے وزن اور کم لاگت والے مرکب مواد میں تبدیل کرنا ہے۔ دورے کے دوران نورالدین داؤد نے داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) سے ملاقات کی، جبکہ ڈاکٹر عبد الفتح سومرو، ڈاکٹر راشد مصطفیٰ کورائی اور ڈاکٹر عبدالرؤف کے ساتھ ٹیکنالوجی کے مختلف فنی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ داؤد سنز آرمری کے مالک نے یونیورسٹی کی مختلف لیبارٹریز اور سہولتوں کا بھی معائنہ کیا اور ایش پلاسٹک ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید