• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نےعالمی امن کے حوالے سے دوٹوک مؤقف پیش کیا، عامر نجیب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کراچی کے سرپرست سید محمد عامر نجیب اور ناظمِ اعلیٰ کراچی محمد اشرف قریشی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو پاکستان کے قومی و ملی مؤقف کی بھرپور ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کشمیر، فلسطین، حرمین شریفین، پاکستان کے آبی حقوق، دہشت گردی اور عالمی امن کے حوالے سے جو دوٹوک مؤقف پیش کیا وہ ہی پاکستان قوم کا موقف ہے،- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے حرمین شریفین کے تقدس و تحفظ کو ناقابلِ سمجھوتہ قرار دے کر امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی، جبکہ فلسطین کے حوالے سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت بنانے کے پاکستانی مؤقف کا اعادہ کیا، مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل کی ضرورت اجاگر کی، پاکستان کے پانی کے حق کے حوالے سے وزیراعظم کا واضح انتباہ بھی اہم ہے کہ پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کوئی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگا، وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں، افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے بھی عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جو انتہائی خوش آئند ہے ، وزیراعظم نے جنگ کے بجائے مذاکرات، سفارت کاری اور امن کو ترجیح دینے کا پیغام دے کر عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مثبت اور اصولی مؤقف پیش کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید