• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غوثِ اعظم کی زندگی قرآن و سنت کی پیروی میں گزری، خالد سلطان القادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صاحبزادہ پیر الحاج محمد خالد سلطان القادری سروری نےکہا ہے کہ حضرت غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی پوری زندگی قرآن و سنت کی تعلیمات کی پیروی، اللہ تعالیٰ کی اطاعت، رسول اکرم ﷺ کی محبت اور انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو میمن مسجد، بولٹن مارکیٹ میں یومِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں خصوصی خطاب میں کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات کا بنیادی مقصد انسان کو اللہ تعالیٰ کی معرفت، رسولِ اکرم ﷺ کی محبت اور دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے وابستہ کرنا ہے، انہوں نے زور دیا کہ موجودہ دور میں معاشرے کو محبت، اخوت، برداشت، اتحاد اور باہمی احترام کی اشد ضرورت ہےاس موقع پر خلیفہ ملک چن سلطان القادری سلطانی حضرت علامہ مولانا اکرم المصطفیٰ اعظمی اور سید محمد رفیق شاہ سمیت دیگر علمائے کرام، مشائخ، مذہبی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید