فرانس کا پاکستان میں انسداد پولیو مہم کیلئے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا وعدہ

March 21, 2023

کراچی(نیوزڈیسک)فرانس کے ادارے فرنچ ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ایف ڈی) نے پولیو کے خاتمے کے لیے عالمی شراکت داروں میں شمولیت کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی انسداد پولیو کی کوششوں کے لیے فنڈز کا خلا پر کرنے کے وعدہ کیا ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے ایف ڈی کا ایک وفد اور بل اینڈ ملینڈا گیس فاؤنڈیشن نے خصوصی سیکریٹری برائے صحت سے ملاقات کی اور انسداد پولیو کے لیے قائم نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔