ٹرانسپورٹرز احتجاج منسوخ

March 21, 2023

پشاور(وقائع نگار) آل ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے جنرل بس سٹینڈ پشاور کے منیجر اور ٹھیکداروں کی جانب سے شیڈول سے زائد چارجز لینے کے خلاف آج ہونیوالا احتجاج منسوخ کردیا ہے آل ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا صوبائی صدر ظاہر شاہ یوسفزئی اور مختلف ٹرانسپورٹرز کے صدور کے مطابق آج پہہ جام ہڑتال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144کے پیش نظر منسوخ کر دیا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کے خاتمہ کے بعد ائندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔