پیپلز پارٹی کی دیرینہ کارکن کا نام پی ٹی آئی کارکنوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مذمت

March 21, 2023

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے لاہور پولیس کی طرف سے پارٹی کے دیرینہ اور وفادار کارکن منشا پرنس کا نام پی ٹی آئی کے فنانسرز اور کارکنوں کی فہرست میں شامل کرنے اور انہیں سی آئی اے،راوی روڈ اور شفیق آباد پولیس کی طرف سے مسلسل تنگ کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی اور سی سی پی او سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس گردی کا فوری نوٹس لیں۔