ڈی ایچ اے میں دوران ڈکیتی لوٹے گئے 35 موبائل فونز مالک کےحوالے

March 22, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ساوتھ زون پولیس نے ڈی ایچ اے میں واقع دکان میں ڈکیتی کی واردا ت میں ملوث سے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے انتہائی مطلوب 3 کارندوں سے گرفتاری کے بعد برآمد عئے گئے 35 موبائل فونز دکان کے مالکان کے حوالے کر دیئے گئے تینوں ملزمان کو دوران گشت ڈی ایچ اے فیز 7 میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہیں،ملزمان کا تعلق سرائیکی گینگ سے ہے جو شہرخصوصاً ڈی ایچ اے میں موبائل فونز کی دکانوں میں لوٹ مار کرتے تھے،گینگ کو ٹریس کرنے پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ و انویسٹیگیشن کی جوائنٹ ٹیم کومرتضیٰ وہاب کی جانب سے ایک تقریب میں تعریفی اسناد اور انعام دیا گیا جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی طرف سے سی سی فرسٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔