خاتون نے مبینہ خودکشی کرلی، ایک شخص کی گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش

March 22, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن بہار کالونی میں واقع گھر میں 25سالہ صوفیہ زوجہ شہاب الدین نے گلےمیں پھند الگاکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی، لاش سول اسپتال منتقل کی گئی،پولیس کے مطابق متوفیہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ، علاوہ ازیں لیاقت آبادنمبر 3 میں واقع گھر میں 42 سالہ عامر ولد علی محمد گلا کاٹ کر مبینہ خودکشی کرنے کی کوشش میں زخمی ہو گیا، جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، دریں اثنا اورنگی ٹاؤن رئیس امروہی کالونی مزار والی گلی کے قریب گھر سے 28 سالہ فہد شفیع ولد محمد شفیع کی ملنے والی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،یونیورسٹی روڈ ایوب گوٹھ کرسچن کالونی کے قریب واقع گھر سے 22سالہ سویرا زوجہ مان ویر کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔