لاپتہ شاہ فہد بلوچ کو منظر عام پر لایا جائے، ہمشیرہ کی پریس کانفرنس

March 22, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)خاران سے مبینہ طور پر لاپتہ شاہ فہد بلوچ کی ہمشیرہ نادیہ بلوچ نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان بھائی کو منظر عام پر لاکر ان کے اہلخانہ میں پائی جانے والے بے چینی کا خاتمہ کیا جائے ، یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بھائی حافظ قرآن ہے جسے گزشتہ سال 16مارچ کو خاران سے مبینہ طور پر اٹھاکر لاپتہ کیا گیا اور جب میرے بھائی کو اٹھایا گیا تو ہمارے گھر سے نقدی اور موبائل فون بھی لے جائے گئے، اس سے قبل میرے بڑے بھائی غلام فرید کو 26 اگست 2016کو لاپتہ کیا گیا تھا جس کو تین سال بعد چھوڑا گیا ، ہم اپنے بھائی شاہ فہد کی بازیابی کے لئے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے احتجاج بھی کرتے رہے تاحال میرا بھائی منظر عام پر نہیں آیا ،انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کے بھائی کو منظر عام پر لاکر اہلخانہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے ۔