پشاور میں ماڈلنگ کے مقابلے منعقد کرائے جائیں‘ وہاب درانی

March 22, 2023

پشاور (جنگ نیوز ) ابھرتے ہوئے ماڈل اور ٹک ٹاکر وہاب درانی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ماڈلنگ کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ماڈلز لاہور اور کراچی کا رخ کرتے ہیں ۔نجی پروڈکشن کے ڈراموں سے کافی آفرز آئی ہیں لیکن کردار اچھا نہ ہونے کی وجہ سے انکار کر دیا ۔ پشاور میں ماڈلنگ کے مقابلے منعقد کرائے جائیں تاکہ نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع مل سکے۔ سوشل میڈیا پر میرے فالوروز کی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جو میرے لئے اعزاز سے کم نہیں۔