خیبرپختونخوا کو تھیلی سیمیافری بنانے کی مہم تیز

March 22, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی)حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال فری بلڈ سروسز اور تھیلی سیمیا کنٹرول پروگرام کے بانی چیئرمین حاجی اعجاز علی خان اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق خان نے کہا کہ حمزہ فاؤنڈیشن کی طرف سے خیبر پختونخوا کو تھیلی سیمیا فری صوبہ بنانے کی مہم تیز کردی گئی ہے حمزہ فاؤنڈیشن ہسپتال پشاور میں تھیلی سیمیا ہیموفیلیا و خون کی دوسری بیماریوں کے شکار ایک ہزار پانچ سو غریب بچوں کی جان بچانے کے لئے ان کا مفت علاج کیا جا رہا ہے اور انہیں ہر چودہ روز بعد مفت خون بھی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ ہسپتال میں زیر علاج غریب بچوں کے والدین کو مفت کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے مفت علاج کی وجہ سے حمزہ فاؤنڈیشن غریبوں کی امیدوں کا محور بن گئی ہے حمزہ فاؤنڈیشن ہسپتال میں زیر علاج بچوں اور بلڈ کینسر کے پینسٹھ مریضوں کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ایک لاکھ75ہزار پانچ سو مریضوں کی جان بچانے کے لئے انہیں مفت خون فراہم کیا جا رہا ہےایک جان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانا ہے حمزہ فاؤنڈیشن لاکھوں لوگوں کی جان بچا رہی ہےغریب بچوں کی جان بچانا بہت بڑا کا خیر اور صدقہ جاریہ ہے مخیر حضرات کوغریب بچوں کی جان بچانے کے لئے حمزہ فاؤنڈیشن کی بڑھ چڑھ کر مالی مدد کرنی چاہیئے اور زکواۃ و صدقات کی رقم حمزہ فاؤنڈیشن کو دینی چاہئے