فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹیشنز کے 300؍ اساتذہ کی ترقی

March 22, 2023

کراچی( سید محمد عسکری) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹیشنز (ایف جی ای آئی) ڈائریکٹوریٹ نے اپنے اسکولز اور کالجز کے 300؍ اساتذہ کی اگلے عہدے میں ترقی دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ترقی ملنے پر فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹیشنز کے تدریسی عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اساتذہ نے ایف جی ای آئیز ڈائریکٹوریٹ کی کوششوں کو سراہا ہے ترقی پانے والوں میں تینتیس لیکچرار ،دو سو پینتیس تربیت یافتہ گریجویٹ اساتذہ (TGTs) اور بتیس سینئر سبجیکٹ ٹیچرز (SSTs) شامل ہیں۔