پی پی کی کارکردگی بدترین، کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائینگے، جی ڈی اے

March 22, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) نے کہا ہے کہ سندھ میں پی پی کی کارکردگی بدترین رہی ہے ، کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے ، جی ڈی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس پیر پگارا کی صدارت میں راجہ ہاوس میں منعقد ہوا، اجلاس میں سیلاب زدگان کی عدم بحالی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ، سندھ بھر میں مزید متحرک کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کی عوام دشمن اور بدترین کارکردگی کے پیش نظر سندھ کے عوام جی ڈی اے کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور جی ڈی اے تمام سندھ دوست اور محب وطن شہریوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرے گی ۔ اجلاس میں سید صدرالدین شاہ راشدی، مرتضیٰ خان جتوئی، ڈاکٹر صفدر عباسی ، سردار علی گوھر خان مہر ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سید زین شاہ ، ایاز لطیف پلیجو، سردار عبدالرحیم غوث بخش خان ، مہر سید جلال شاہ جاموٹ ، عرفان اللہ خان مروت خواجہ نوید اور دیگر رہنما وں نے شرکت کی ۔