صوفی عبدالقیوم کا قتل امن کے دعویداروں کیلئے سوالیہ نشان، مذہبی رہنما

March 22, 2023

لاہور(خبرنگار)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ علامہ صوفی عبدالقیوم نقشبندی کاقتل امن کے بلند بانگ دعوے کرنیوالوں کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔ صاحبزادہ حامد رضا،پیر آف مانکی شریف پیر زادہ محمد امین، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، عامر اسماعیل، غلام مرتضی سعیدی ، احمد وقار مدنی، ارشد مصطفائی ،ڈاکٹر مفتی کریم خان ، پیر معاذ المصطفی قادری ، احسان احمد گیلانی ،محمد اکرم رضوی ،عبدالمجید جامی نے کہا کہ علامہ صوفی عبدالقیوم کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی روایتی ہٹ دھرمی کا شاخسانہ ہے۔ علامہ صوفی عبدالقیوم کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے علماء اہل سنت کو تحفظ فراہم کرے ۔علامہ صوفی عبدالقیوم کا مشن کو ہرصورت میں جاری رکھا جائے گا۔