23مارچ مسلمانوں نے اپنی حقیقی منزل کا تعین کیا، ن لیگ

March 23, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے بیان میں 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے کہا گیا ہے کہ 23مارچ 1940کا دن ہندوستان کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے آج کے دن قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر قیادت مسلمانوں نے جدوجہد کی اورایک سمت، منزل کا تعین اور عہد کیا تھا کہ وہ اپنے لئے ایک الگ مملکت کے قیام سے کم کچھ بھی قبول نہیں کریں گے، قرار داد پاکستان نے مسلمانوں کو الگ وطن کی منزل کا شعور دیا اور بحیثیت قوم ہمیں ایک الگ شناخت دی ۔بیان میں کہا گیاکہ نئی نسل یوم پاکستان کے موقع پر وطن کو مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کرے ۔وطن کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیں تاکہ ہم آزاد فضا میں سانس لے سکیں۔آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر 2018سے پہلے کے خوشحال پاکستان کی طرح ترقی یافتہ بنائے گی۔