قیام پاکستان کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائیگا، میئر پشاور

March 23, 2023

پشاور ( وقائع نگار ) مئیر پشاو ر حاجی زبیر علی نے 23مارچ یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ زندہ قومیں کبھی بھی اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں حصول پاکستان کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیوں کی بے مثال تاریخ رقم کی ہے جسکو تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ سنہری حروف کے ساتھ لکھا اور یاد رکھا جائیگا ا نہیں کی دی ہوئی قربانیوں کی بدولت آج ہم خود مختار ملک پاکستان کی آزادفضاؤں میں سانس لے رہے ہیں 23 مارچ ہمیں اپنے قومی ہیروز کی ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی قربانیوں سے آزاد ملک پاکستان معرض وجود میں آیا 23 مارچ تجدید عہد کے موقع پر ہم اپنے اسلاف کی دی ہوئی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم سب پاکستان کی بقا،ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور بحثیت قوم متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیں گے