تمام فلور ایجنسیوں کے منسوخ شدہ کوٹے بحال کیے جائیں، شوکت خان ادیزئی

March 23, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)کوہ دامان پشاور کے عوام نے آٹے کوٹوں کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ تمام فلور ایجنسیوں کے منسوخ شدہ کوٹے بحال کیے جائیں تاکہ مستحق عوام کو سستی قیمتوں پر آٹے کی دستیابی ممکن ہو سکے اس سلسلے میں کوہ دامان کے سماجی رہنماء شوکت خان ادیزئی، مریم زئی کے ناظم نور محمد ٹھیکیدار اور یوسف خیل کے ناظم سراج خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری آٹے کے کوٹوں کو منسوخ کر دیا ہے جس سے کوہ دامان کے مختلف علاقوں ادیزئی، مریم زئی، اضاخیل، متنی اور یوسف خیل کے مستحق لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور غریب طبقے کو پریشانی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے کونسلرز اور ناظمین کے ہاتھوں اور ایجنسیوں کے ذریعے سرکاری آٹے تقسیم کا عمل ہوتا تھا اور اب یہ عمل بند کر دیا گیا ہے ادیزئی شہیدانو چوک میں شاکر خان کی آٹے ایجنسی کو کوٹہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جس کو فوری بحال کیا جائے انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری، سیکرٹری فوڈ اور ڈی سی پشاور سمیت دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ مذکورہ کوٹہ بحال کیا جائے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دیں تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکے