گھنٹہ گھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، تعمیرات مسمار

March 23, 2023

پشاور ( وقائع نگار) عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیپٹل میٹرپولیٹن گورنمنٹ کے اے ڈی آر ذی الحجہ الیاس کی ہدایت پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچہ اور فضل محمود نے ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ گھنٹہ گھر کے حدود محلہ کاکا جمادار میں غیرقانونی تعمیرات کے خلااف کارروائی کی ہشتنگری میں قبضہ مافیانے غیرقانونی تعمیرات کی تھی جبکہ دوگیٹ لگائے ہوئے تھے جس پر اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات تھی جس پر اہلیان علاقہ نے کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ سے شکایت کی جس پر کیپٹل میٹروپولیٹن کی اے ڈی آر مس ذی الحجہ الیاس نے چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر انہوں نے ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ گھنٹہ گھر میں محلہ کا کا جمادار میں مقامی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کیا اورغیرقانونی تعمیرات مسمار کر دئیے اور راستے کو آمدو رفت کیلئے صاف کردیا اس موقع پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچہ نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی ۔