نشتر، ایڈمنسٹریشن کمیٹی ، بجٹ اور پرچیز اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے

March 23, 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد علی خان، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک اٹالین برن سنٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد انور، پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید، ڈاکٹر عامر عاشق، پرنسپل کالج آف نرسنگ میڈم طاہرہ پروین ، نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری اور کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے نمائندگان سمیت دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور اس سے الحاق شدہ دیگر اداروں کی کارکردگی اور انہیں درپیش چیلنجز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ علا وہ ازیں نشتر کیلئے ادویات اور دیگر سازو سامان کی خریداری سمیت بجٹ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے بجٹ اور پرچیز سیکشن کے افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی جس میں بجٹ کے استعمال، بلز کی بروقت ادائیگی اور پرچیز میں درپیش مسائل اور انکے تدارک کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اہم فیصلے کئے گئے۔