صفائی آپریشن تیز کرنیکا حکم، ویسٹ مینجمنٹ ملازمین کا فزیکل آڈٹ ہوگا

March 23, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے صفائی آپریشن میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آپریشن ونگ کو شہر کے نواحی علاقوں کی بھی سکریپنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو نوٹس جاری کرکے جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے، کمشنر عامر خٹک کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی صفائی مہم کے ذریعے نظر انداز علاقوں کو بھی آپریشن کلین اپ میں شامل کیا جائے گا جبکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے کمپلینٹ سیل کو موثر بنایا جاریا ہے۔سی ای او شاہد یعقوب نے واضح کیا کہ آٹا سپلائی پوائنٹس کی صفائی پر خصوصی فوکس رکھا جائے گا ،گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی اور حاضری چیک کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، جلد تمام ملازمین کا فزیکل آڈٹ کیا جائے گا۔