ہیلتھ ویک کی سرگرمیاں ختم ہوگئیں

March 23, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت پنجاب بھر میں ہیلتھ ویک کی سرگرمیاں گذشتہ روز ختم ہو گئیں، سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی کے مطابق ہیلتھ ویک کے سلسلے میں گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال ملتان سمیت ضلع بھر کے مختلف ہسپتالوں اور مراکز صحت میں انتظامات کئے گئے تھے جہاں ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کیا مریضوں کے تمام تر تشخیصی ٹیسٹ اور ادویات بھی انہےں بالکل مفت فراہم کی گئیں انہوں نے کہا کہ علاج معالجہ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان اپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں سرگرم ہے اور کسی بھی مریض کو علاج معالجہ کے سلسلہ میں اگر کسی پریشانی کا سامنا ہے تو وہ براہ راست ان سے انہیں مل سکتا ہے۔