محکمہ صحت اور فلاحی تنظیم کا ٹی بی کا عالمی دن پر سیمینار، آگاہی واک

March 23, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان اور فلاحی تنظیم مرسی کور کے تعاون سے ٹی بی کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس حوالے سے سیمینار میں شرکا کو ٹی بی کی علامات اور علاج کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ ٹی بی قدیم اور موزی بیماری ہے ۔لیکن لوگ سنجیدگی سے علاج نہیں کرواتے جس سے پوار خاندان اور دیگر افراد متاثر ہو جاتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ٹی بی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ارشد عباس نے ٹی بی کی علامات احتیاط اور علاج کے بارے میں آگاہی دی ۔ اختتام پر آگہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ لیب سپروائزر محمد کامران، مرسی کور کے ڈسٹرکٹ فیلڈ سپر وائزر عامر بشیر، ابصار بخاری، جواد منصور ،ارشد نواز ، محمد بابر ،محمد شفقت اور دیگر نے شرکت کی۔