ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بیرون ملک جانے والے مسافر کو ایف آئی اے نے ایئر پورٹ سے تحویل میں لے لیا ۔معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز QR-617ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر قطر جارہی تھی کہ ایف آئی اے سٹاف نے دوران جانچ پڑتال ایک مسافر فیصل آباد کے رہائشی سحر علی کو تحویل میں لیا جس کا پاسپورٹ بلیک لسٹ تھا ،ایف آئی اے نے تحویل میں لیئے گئے مسافر کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ۔