ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی سینئر نائب صدر الحاج بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے سرپرست علیٰ چوہدری بنیامین ساجد، جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی، غلہ منڈی کے صدر راجہ مدثر قریشی، بوہر گیٹ کے چیئرمین چوہدری ریاض شاہین، ملتان کے نائب صدر چوہدری عبدالمنان گوندل، حافظ جمال روڈ کے صدر یعقو ب راجپوت، 40فٹی سمجہ آباد کے صدر ڈاکٹر شفیق، سلطان پلازہ کے صدر سرفراز ہاشمی اور ملک منیر ہانس نے کہا ہے کہ ملتان تاجر الیکشن کے نام سے آج کا ہونے والا تاجر الیکشن تاجر برادری اور ملتان انتظامیہ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، 80 فیصد تاجر اس الیکشن کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں اور تاجر برادری کے حوالے سے بنائی گئی ووٹر لسٹ کو بھی بوگس قرار دے چکے ہیں، اسلیے اس الیکشن کو کسی صورت ہم تسلیم نہیں کرتے، انہوں نے مزید کہا کہ آج ملتان سمیت ملک بھر کی 80 فیصد تاجر تنظیمیں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔