• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید آندھی اور بارش سے بجلی کی فراہمی متاثر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتا ن سمیت جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں شدید آ دھی، گرد آلود ہواؤں اور بارش کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ میپکو ریجن کے 92فیڈرز جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ٹرپ ہوئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ ملتان، ڈی جی خان،رحیم یار خان، خا نیوال، بہاولپور سمیت متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے کھمبے اور تاریں گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔سی ای او میپکو نے موسمی صورتحال کے پیش نظر میپکو ریجن کے تمام آپریشنل افسرا ن اور فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بحالی کے لئے تمام ٹیمیں مکمل تیاری کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں،ترجمان میپکو کے مطابق رات گئے متعدد متاثرہ علاقوں میں متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی بھی بحال کردی گئی ہے۔
ملتان سے مزید