• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے انتخابات کے سلسلہ میں فرینڈز گروپ کی جانب سے عشائیہ تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے انتخابات کے سلسلہ میں فرینڈز گروپ کی جانب سے عشائیہ تقریب شہر بھر سے تاجر نمائندوں اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی بازاروں کے صدور جنرل سیکرٹریز کی دستار بندی سرائیکی اجرک پہنائی بھی پہنائی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار صدر ظفر اقبال صدیقی،امیدوار جنرل سیکرٹری عزیزالرحمان انصاری،شیخ طاہر امجد،احتشام الحق،ممتاز علی بابر،مرزا اعجاز علی،شیخ عاصم اعجاز،شیخ بشارت شوکت،ملک اسلم ڈوگر نے کہا کہ ہارے ہوئے سستی شہرت کے حامل نام نہادتاجررہنما جو ہمارا مقابلہ نہ کر سکے وہ عدالت کی اوٹ میں پناہ لینے کی کوشش کررہے ہیں عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانے والے تاجر نمائندہ حیثیت نہیں رکھتے،چشم فلک مشاہدہ کرے گی کہ 90فیصد سے ذیادہ تاجر نمائندے پولنگ کا حصہ بنیں گے،تقریب میں شرکانے فرینڈز گروپ اور اس کی قیادت کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی جبکہ تاجر رہنماؤں نے کامیابی کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب سے نادر سردار،ناصر سردار نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید