• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس میں مختلف تھانوں اور یونٹس میں افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد ایس ایچ اوز اور انچارجز کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی فیاض کو پولیس لائنز سے تبدیل کرکے ایس ایچ او پی ایس نیو ملتان تعینات کر دیا گیا۔ آئی پی عباد کو پی ایس نیو ملتان سے تبدیل کرکے ایس ایچ او پی ایس پاک گیٹ لگا دیا گیا ہے۔اسی طرح ایس آئی آصف کو پی ایس پاک گیٹ سے تبدیل کرکے ایس ایچ او پی ایس صدر ملتان تعینات کیا گیا، جبکہ ایس آئی اسد کو پی ایس صدر ملتان سے تبدیل کرکے انچارج پی پی القریش مقرر کر دیا گیا ہے۔مزید برآں ایس آئی سلیم کو انچارج پی پی القریش سے تبدیل کرکے ایس ایچ او پی ایس حرم گیٹ تعینات کیا گیا، جبکہ آئی پی قمر صادق کا پی ایس حرم گیٹ سے تبادلہ کرکے پولیس لائنز بھیج دیا گیا ہے۔دوسری جانب ایس آئی رمضان کو انچارج انویسٹی گیشن پی ایس راجہ رام سے تبدیل کرکے ایس ایچ او پی ایس دولت گیٹ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ آئی پی عثمان کو پی ایس دولت گیٹ سے تبدیل کرکے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ تبادلے انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے اور کارکردگی میں بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔
ملتان سے مزید