ملتان (سٹاف رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی 4میٹر منقطع، 55کیسز کی چیکنگ‘ گیس ۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 55مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک میٹر جو کمرشل استعمال کر رہا تھا کاٹ لیا گیا ،ایک میٹر جو کنزیومر نے اتار کر رکھا تھا ریکور کر لیا گیا ،دو میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ، جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیے گئے۔