• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کا بجلی چوروں‘ نادہندگان کیخلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوریجن میں ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کا بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی اور ونگ کمانڈررینجرز کی نگرانی میں فیروزہ سب ڈویژن لیاقت پور کے علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن کیاگیا ۔ ایکسین لیاقت پورڈویژن اور ایس ڈی اوفیروزہ سب ڈویژن عاقب جتوئی کی سربراہی میں میپکو ، رینجرز اور پولیس فورسز نے مختلف مقامات پر کریک ڈائون کرکے 4لاکھ31ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر10نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور تاریں اُتارلیں جبکہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3لاکھ11 ہزار روپے واجبات وصول کئے گئے ۔ چیکنگ کے دوران 2افراد ڈائریکٹ کنڈی سسٹم سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنکے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دیں ۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ساہیوال سرکل ناصر محمود فانی اور ونگ کمانڈررینجرز کی نگرانی میں رورل سب ڈویژن عارفوالہ کے علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا ۔ ایکسین پاکپتن ڈویژن شفیق احمد اور ایس ڈی اورورل سب ڈویژن فخر امام کی سربراہی میں میپکو ، رینجرز اور پولیس فورسز نے مختلف مقامات پر کریک ڈائون کرکے لاکھوں روپے کے سابقہ واجبات ادانہ کرنے پر 13مستقل نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے سولر انورٹرز اُتارلئے جبکہ 15نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور تاریں اُتارلیں۔ آپریشن کے دوران ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 2لاکھ روپے واجبات وصول کئے گئے۔
ملتان سے مزید