• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے نوسرباز نقدی اور سونے کی بالیاں لے اڑے

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) خاتون سے نوسرباز نقدی اور سونے کی بالیاں لے اڑے۔ اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔ دولت گیٹ پولیس کو بلال انجم نے اطلاع دی کہ میری والدہ سیدہ انجم اپنی بیٹی کو عید دینے نیوملتان چنگ چی رکشہ پر جارہی تھی دو عورتوں اور مرد نے نوسربازی سے والدہ کو ماسک پہنایا جس سے والدہ نیم بے ہوگئی نامعلوم نوسرباز ٹولہ 15ہزار اور آدھ تولہ کی بالیاں لیکر فرار ہوگئے ۔ اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔
ملتان سے مزید