• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان کی 57 یونین کونسلز میں کل سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان کی 57 یونین کونسلز میں 18 مئی سے شروع ہونے والی تین روزہ خصوصی پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 89 ہزار 727 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے شہباز شریف ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ایم ایس شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر تنزیل الرحمن، محکمہ صحت کے افسران اور ضلعی حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ خصوصی پولیو مہم کیلئے 1669 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی جبکہ 110 فکسڈ پولیو پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں اہم مقامات پر بچوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 96 ٹرانزٹ ٹیمیں داخلی و خارجی راستوں پر تعینات ہوں گی تاکہ سفر کرنیوالے بچوں کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاسکیں۔ محمد نعمان صدیق کے مطابق مہم میں 1875 اہلکار فرائض سرانجام دینگے جبکہ 348ایریا انچارجز ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی کریں گے۔
ملتان سے مزید