ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی اداروں اور شاپنگ سینٹرز کے سامنے ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ملتان کا ٹریفک ہیلپ والنٹئیرز پروگرام جاری ہے،ٹریفک آفس پولیس لائن میں تربیتی سیشن کا انعقاد بھی کروایا گیا جس میں والنٹیئرزکو ٹریفک کنٹرول کرنے کی تربیت دی گئی اور اس حوالے سے لیکچرز بھی دیے گئے۔