• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر پولیس کارروائی شروع

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مخدوم رشید پولیس نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔ پولیس کو سعدیہ مائی نے اطلاع دی کہ جمشید نے مجھے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جھانسہ دیکر بلوایا جب میں پہنچی تو وہاں ایک اور نامعلوم پہلے سے موجود تھا جہنوں نے مجھے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید